Live Updates

عمران خان اب ڈیڈ لائن نہیں دیتے؛ پرویز رشید

دو ہزار کارکنوں کے ساتھ نہ آزادی ملتی ہے نہ ہی انقلاب آتا ہے،پرویز الہٰی کو دکھ ہے میڈیا یہ کیوں نہیں کہتا مسلم لیگ ق کے کارکن گرفتار ہوئے،بیان

اتوار 14 ستمبر 2014 00:04

عمران خان اب ڈیڈ لائن نہیں دیتے؛ پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اب ڈیڈ لائن کیوں نہیں دیتے، دو ہزار کارکنوں کے ساتھ نہ آزادی ملتی ہے نہ ہی انقلاب آتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان ہر روز اپنے دھرنے میں غلط بیانی کر کے بنی گالہ پہنچ جاتے ہیں اور اگلے روز اپنے الزامات کے ثبوت بھی نہیں دیتے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پرویز الہٰی کواس بات کا دکھ ہے کہ میڈیا یہ کیوں نہیں کہتا کہ مسلم لیگ ق کے کارکن گرفتار ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کے کارکن ادھار پرآتے تھے، ان کا تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے بہتر سودا ہو گیا، اس لیے وہ ان کے ہو گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :