طاہرالقادری پاکستانی عوام کوکرنسی نوٹوں پرتحریریں ،نعرے لکھنے کاکہہ کرگمراہ نہ کریں،اسحاق ڈار کا انتباہ

اتوار 14 ستمبر 2014 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈاکٹرطاہرالقادری کومتنبہ کیاہے کہ وہ پاکستان کے عوام کوکرنسی نوٹوں پرتحریریں ،نعرے لکھنے کاکہہ کرگمراہ نہ کریں ۔اتوارکوجاری بیان میں وزیرخزانہ نے کہاکہ کرنسی نوٹوں پرنعرے لکھنایاکچھ تحریرکرناغیرقانونی ہے اوراس سے نوٹ ضائع ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی تحریریانعروں والے ایسے نوٹ نہ توکاروباری برادری اشیاء کی خریدوفروخت کیلئے قبول کریگی اورنہ ہی بینک قبول کریں گے ،وفاقی وزیرخزانہ نے عوام پرزوردیاکہ وہ ملکی معیشت کوپہلے ہی بھاری نقصان پہنچانے والوں کی باتوں پرکوئی توجہ نہ دیں جوکہ اب لوگوں کی محنت کی کمائی بھی لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں ،وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ طاہرالقادری عوام کوگمراہ کرکے ان کامالی نقصان نہ کریں ۔

کیونکہ کسی بھی قسم کی تحریرسے نوٹ ضائع ہوجاتاہے ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے مزیدکہاکہ طاہرالقادری پہلے ہی ملکی معیشت کوکافی نقصان پہنچاچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :