Live Updates

عمران خان کا حکمرانوں اور نظام کیخلاف بغاوت کا اعلان

اتوار 14 ستمبر 2014 22:18

عمران خان کا حکمرانوں اور نظام کیخلاف بغاوت کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنوں پر ظلم اور تشدد کے بعد ان کا عزم پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔ وزیراعظم سے استعفیٰ لئے بغیر واپسی نہیں ہو گی۔ ظلم کرنے والے تمام افسروں سے بھی حسا ب لیا جائے گا۔ نئے پاکستان میں لوگوں کوانصاف فراہم کریں گے۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو بلاوجہ گرفتار کرکے ان پر جیلوں میں ظلم اور تشدد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں انسانوں کیخلاف ایسا سلوک نہیں ہوتا۔ ظلم کرنے والے ہر شخص کو سزا دی جائے گی۔ ظلم دیکھ کر منہ دوسری طرف نہیں کر سکتے۔ حکمرانوں کو ہرانے کا عزم اور پکا ہو گیا ہے۔ اس نظام اور ظالموں کیخلاف اعلان بغاوت کرتا ہوں۔ آپ کا کپتان ظالموں کو شکست دے کر دکھائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ حقوق مانگنے والوں کے گرد پولیس کے 30 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ کارکنوں پر ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف ویب سائٹ بنا دی ہے۔ ویب سائٹ پر سب سے پہلے آئی جی پنجاب طاہر عالم کا نام ڈال دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :