موسم مانیٹر کرنے والے محکمہ موسمیات کے سات میں سے چار ریڈار کی مدت پوری ،محکمہ نے پھر بھی سیلاب کی بروقت اطلاع دے دی، ذرائع

اتوار 14 ستمبر 2014 21:53

موسم مانیٹر کرنے والے محکمہ موسمیات کے سات میں سے چار ریڈار کی مدت پوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) موسم کو مانیٹر کرنے کے لئے محکمہ موسمیات کی طرف سے لگائے گئے سات میں سے چار ریڈار اپنی مقررہ مدت پوری کر چکے ہیں تاہم اس کے باوجود محکمہ موسمیات نے حالیہ بارشوں کی قبل از وقت اطلاع کر دی تھی مگر پنجاب حکومت سیلاب سے بچنے کے لئے تدابیر کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ محکمہ موسمیات کے سات ریڈار ،کراچی ،اسلام آباد،ڈیرہ اسماعیل خان،رحیم یار خان میں لگائے گئے ہیں ۔موسم کو مانیٹر کر نے والے ریڈار دس سال مقررہ عمر پوری کر چکے ہیں جنہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :