’گو نواز گو‘ والا نوٹ قابل قبول نہیں ہو گا: اسٹیٹ بینک

اتوار 14 ستمبر 2014 21:12

’گو نواز گو‘ والا نوٹ قابل قبول نہیں ہو گا: اسٹیٹ بینک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام نوٹ جن پر ’گو نواز گو‘ تحریر کیا جائے گا ان کی قدر صفر ہو جائے گی اور یہ نوٹ قابل قبول نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کی جانب سے واضح کیا گیا کہ کرنسی نوٹوں پر کچھ بھی تحریر کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ایسا کیا جانے سے اس نوٹ کے حامل افراد کو مالی نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔یاد رہے عوامی تحریک کے قائد عماہ طاہر القادری نے کرنسی نوٹوں پر ’گو نواز گو‘ تحریر کرنے کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :