اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 ارکان کے تقرر کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی، سمری کی منظوری راجا ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دی، کمیٹی میں جسٹس (ر) ایم رضا خان، ڈاکٹر نور احمد، صاحبزادہ محمود القاسمی، علامہ افتخار نقوی، امداد اللہ، عبداللہ، علی محمد ابواترب ، جسٹس (ر) منظور حسین اور سمیعہ راحیل قاضی کے نام شامل

اتوار 14 ستمبر 2014 20:52

اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 ارکان کے تقرر کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوادی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 ارکان کے تقرر کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی، سمری کی منظوری راجا ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دی، جسٹس (ر) ایم رضا خان، ڈاکٹر نور احمد، صاحبزادہ محمود القاسمی، علامہ افتخار نقوی، امداد اللہ، عبداللہ، علی محمد ابواترب ، جسٹس (ر) منظور حسین اور سمیعہ راحیل قاضی کے نام شامل۔

باوثوق ذرائع نے ”آن لائن “ کو بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے9ارکان کی تقرری کیلئے سمری کو حتمی شکل دے کر صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق فہرست کو حتمی شکل سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفر الحق کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے دی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کیلئے ناموں کو شارٹ لسٹ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایاکہ اس سلسلے میں سمری پرتفصیلی غور و خوض کے بعد وزیراعظم میاں نوازشریف کو بھجوائی گئی جس کے بعد ان کی وساطت سے صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی گئی ہے۔

جن ارکان کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرکے 8مرد اور ایک خاتون رکن کے تقرر کی سفارش کی گئی ہے ان میں جسٹس (ر) ایم رضا خان، ڈاکٹر نور احمد، صاحبزادہ محمود القاسمی،امداد اللہ، عبداللہ، علی محمد ابوتراب، جسٹس (ر) منظور حسین کے نام شامل ہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل میں واحد خاتون رکن کیلئے سمیعہ راحیل قاضی کا نام دیاگیاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ علامہ سیدافتخار حسین نقوی کو دوسری ٹرم کیلئے ایک مرتبہ پھر نامزد کردیاگیاہے جنہوں نے دیگر آٹھ ارکان کے ساتھ جون میں اپنی مدت پوری کی تھی۔ واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کی تقرری کا اختیار صدر مملکت کو حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :