پشاو ر ،صوبے میں قومی وطن پارٹی ، اے این پی ، جے یو آئی (ف) پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، مسلم لیگ (ن) جے یو آئی (س) ایک ہی گھر تک محدودہو کر رہ گئے

اتوار 14 ستمبر 2014 20:43

پشاو ر ،صوبے میں قومی وطن پارٹی ، اے این پی ، جے یو آئی (ف) پختونخوا ملی ..

پشاو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) صوبے میں قومی وطن پارٹی ، اے این پی ، جے یو آئی (ف) پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، مسلم لیگ (ن)ف جے یو آئی (س) ایک ہی گھر تک محدودہو کر رہ گئے ہیں اور گھر کے تمام افراد پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیدار ہیں۔ سیاسی پارٹیوں میں بلا مقابلہ انتخابات کا رحجان بڑھ گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) پیر صابر شاہ ایک عرصہ سے صوبائی صدر کے عہدے پر تعینات ہیں ۔

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام سابق دور میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی عہدیدار تھے ۔ جبکہ اب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر کے عہدے پر قابض ہیں ۔ا ے این پی ، جے یو آئی (ف) ، جے یو آئی (س) ، قومی وطن پارٹی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخوا میں مرکزی عہدیدار عرصہ دراز سے عہدوں پر موجود ہیں قومی وطن پارٹی میں والد آفتاب احمد خان شیرپاؤ مرکزی صدر، جبکہ ان کے بیٹے سکندر شیر پاؤ صوبائی صدر بلا مقابلہ کامیاب ہوتے ہیں اوراس طرح قومی وطن پارٹی ایک ہی گھر تک محدود ہیں ۔

(جاری ہے)

اے این پی میں اسفند یا ر ولی خان ( ماموں ) مرکزی صدر جبکہ بھانجا امیر حیدر خان ہوتی صوبائی صدر ہیں ۔ جے یو آئی (ف) میں مولانا فضل الرحمان ایک عرصہ سے مرکزی امیر کے عہدے پر تعینات ہیں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں مولانا شیرانی کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ مرکزی امیر کا عہدہ نہ لیں جے یو آئی (س) میں مولانا سمیع الحق عرصہ دراز سے مرکزی امیر کے عہد ے پر تعینات ہیں ۔