پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، امدادی سرگرمیوں میں نائب صوبیدار شہید

اتوار 14 ستمبر 2014 20:25

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، امدادی سرگرمیوں میں نائب صوبیدار شہید

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، 37 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ملتان میں امدادی سرگرمیوں میں نائب صوبیدار شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 37 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔

ہیلی کاپٹرزنے اب تک 206 گھنٹے امدادی کاموں کے سلسلے میں پروازیں کیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپوں سے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو 80 ٹن خوراک فراہم کی جا چکی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے ایک نائب صوبیدار شہید ہو گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے نائب صوبیدار کی نماز جنازہ آرمی گراؤنڈ ملتان میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر ملتان لیفٹنٹ جنرل عابد پرویز سمیت فوجی افسران شریک ہوئے۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو پلندری روانہ کر دیا گیا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی

متعلقہ عنوان :