وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ دیں یا نہ دیں وہ فارغ ہوجائیں گے، مخدوم جاوید ہاشمی
اتوار 14 ستمبر 2014 19:36
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ دیں یا نہ دیں وہ فارغ ہوجائیں گے اور اگر مارشل لا لگا تو نہ صرف ملک ٹوٹ جائے گا بلکہ اس کے لگنے سے بہت بڑی بغاوت ہو گی۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کا کوئی انجام نہیں ہو گا اورعمران خان کس طرح دھرنے سے کس طرح واپس آئیں،ظالموں نے ان کی واپسی کا کوئی راستہ ہی نہیں چھوڑا،عمران خان کی جانب سے شوکاز نوٹس کاانتظارکررہاہوں اور جب یہ نوٹس مجھے مل جائے گا تو اس کا من وعن جواب دے دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدنے احمد کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کااعلان ہوگا اور اس کے سربراہ چیف جسٹس ہوں گےجب کہ فوج کی جتنی توہین شیخ رشیدنےکی کسی شاید کسی اور اورنےآج تک نہیں کی۔(جاری ہے)
دھرنوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں اسےاسکرپٹ نہیں کہتا، فوج اورآئی ایس آئی کوپتابھی نہیں ہوگا لیکن موجودہ صورتحال میں صرف ریٹارئرڈ جرنیل جلدی میں ہیں اور سابق ڈی جی آئی سی آئی حمیدگل نے 10 روز پہلےمجھ سے کہا تھا کہ آج کی رات آخری ہے، اعجازشاہ نےکہاتھاکہ نوازشریف استعفانہیں دیں گے جب کہ میں نےکہا تھا کہ مارشل لا آجائےگا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہراہ دستور سے آگے جانے کے حوالے سے کور کمیٹی کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی تھی، عمران خان اورتحریک انصاف کے رہنماؤں کی غلط بیانی پر بہت دکھ ہے، عمران خان سمیت تحریک انصاف کی پوری قیادت میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرے تو ان کے سوالوں کا جواب دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کیااشاروں کے فیصلے نہیں تھے، عمران خان نے کہا تھا کہ سب طے ہےسپریم کورٹ 3 ماہ میں الیکشن کااعلان کردے گی،عمران خان میز کے ایک کونے پر ایک اور دوسرے کونے پر دوسرا فیصلہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دھرنے کے حوالے سے اختلافات پر جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان پرسنگین قسم کے الزامات لگائے جس کے بعد عمران خان نے بھی ان سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جب کہ 2 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.