دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار ملزمان کی رہائی کے بارے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے گا، چودھری نثار ، ایسے تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ہے،جنہیں پولیس نے سیکشن 188کے تحت گرفتار کر رکھا تھا،بیان

اتوار 14 ستمبر 2014 18:45

دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار ملزمان کی رہائی کے بارے اسلام آباد ہائی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار ملزمان کی رہائی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اس روح کے مطابق سو فیصد عمل درآمد کیا جائے گا اور اس ضمن میں اسلام آباد انتظامیہ و پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے بعد ایسے تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں پولیس نے سیکشن 188کے تحت گرفتار کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز وزارت داخلہ سے جاری کیے گئے بیان میں چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار ملزمان کی رہائی کے عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کو بھی اس ضمن میں احکامات جاری کر دیئے جس کے بعد ان افراد کو سکیورٹی ڈیپازٹ جمع کروانے کے بعد فوری طور پر رہا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :