غیر جانبدار مبصرین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اور پنجاب بھر میں گرفتاریوں کو حکومت کی دوسری سنگین سیاسی غلطی قرارد یدیا،گرفتاریوں کے فیصلے سے سرد پڑتے دھرنوں میں پھرجان پڑگئی ہے،مبصرین،حکومتی ذرائع نے وزیر داخلہ کے کردار پر سوالات اٹھانا شروع کر دیئے

اتوار 14 ستمبر 2014 18:45

غیر جانبدار مبصرین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) غیر جانبدار مبصرین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اور پنجاب بھر میں گرفتاریوں کو حکومت کی دوسری سنگین سیاسی غلطی قرارد یدیا ہے اور ان کا موقف ہے حکومت کے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتاری کے فیصلے سے ان سرد پڑتے دھرنوں میں جان پڑگئی ہے جنہیں عوام اب اہمیت نہیں دے رہے تھے جبکہ دوسری جانب حکومت ذرائع نے اس حوالہ سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کردار پر سوالات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیخلاف مسلم لیگ (ن) کے موقف میں مضبوطی آرہی ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ حکومت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری کے فیصلے سے احتجاجی دھرنوں میں جان پڑ گئی ہے جس کے باعث حکومت کے اس فیصلے پر حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا جرگہ بھی ناخوش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت جلتی پر تیل کا کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :