این ایف سی ایوارڈکے تحت واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر صوبوں کا وفاق سے احتجاج،حتمی فیصلہ کی خاطر جلد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

اتوار 14 ستمبر 2014 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) این ایف سی ایوارڈکے تحت واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر صوبوں نے وفاق سے احتجاج کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ترقیاتی عمل متاثر ہورہا ہے‘ جلد ادائیگی کی جائے تاہم وفاقی حکومت نے کے پی کے کے علاوہ باقی صوبوں کو آئندہ ہفتے واجبات کی ادائیگی کیلئے صوبوں کو یقین دہانی کرادی ہے اور اس مقصد کے لئے حتمی فیصلہ کی خاطر جلد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ وفاقی وزارت خزانہ نے حکومت کو بتایا ہے کہ صوبے این ایف سی ایوارڈ کے تحت واجبات کی ادائیگی کا تقاضا کررہے ہیں اس حوالے سے کیا کرنا ہے جس پر حکومت نے انہیں ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخواہ کے علاوہ باقی صوبوں کو مرحلہ وار ادائیگی کردی جائے۔ سب سے پہلے صوبہ سندھ‘ دوسرے نمبر پر بلوچستان اور آخر میں پنجاب کو ادائیگی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :