تحریک انصاف کا دھرنا،جسٹس افتخار چوہدری کا ہتک عزت کا دعویٰ سردخانے کی نذر،سابق چیف جسٹس کی اپنے وکلاء کو دھرنے کے اختتام کا انتظار کرنے کی ہدایت

اتوار 14 ستمبر 2014 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے ایک ماہ سے جاری دھرنے کی وجہ سے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور عمران خان کے درمیان ہتک عزت کا دعویٰ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ جب تک تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے جاری ہیں اس وقت تک عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کو التواء میں رکھا جائے اور جیسے ہی یہ معاملات درست ہوں تب ہی مقدمے کو آگے بڑھایا جائے۔