مظاہرین کی پرامن گھروں کو واپسی کیلئے وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈز مختص ،وزارت خزانہ سے جاری اس رقم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے کا فیصلہ

اتوار 14 ستمبر 2014 18:05

مظاہرین کی پرامن گھروں کو واپسی کیلئے وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مظاہرین کی پرامن گھروں کو واپسی کے لئے وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں ، ترقیاتی منصوبوں کی بجائے وزارت خزانہ سے ایس آر او کے ذریعے جاری اس رقم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے دھرنوں کے پرامن خاتمے کے بعد کے حالات پر لوگوں کی گھروں کو واپسی کیلئے پالیسی طے کرلی ہے جس کیلئے باقاعدہ منظوری وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں دئیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :