Live Updates

جمائما نے عمران خان سے علیحدگی کی وجہ بتادی

اتوار 14 ستمبر 2014 17:46

جمائما نے عمران خان سے علیحدگی کی وجہ بتادی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے کچھ عرصہ قبل ایک جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں طلاق کی وجوہات بتائی تھیں جو حالیہ دنوں میں ایک مخصوص میڈیا گروپ کی سرخیوں کی زینت بن رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمائما خان نے برطانوی جریدے ’وینٹی فیئر‘ کو دیئے گئے انٹرویومیں بتایاتھاکہ ان کی طلاق کی وجہ پاکستان میں انہیں درپیش صحت کی بدترین صورتحال تھی، ساتھ ہی ان کے شوہر سیاسی کیریئر میں مصروف تھے جو رات دو بجے کے بعد ہی انہیں فون پر دستیاب ہوتے تھے۔

جمائماخان نے بتایاتھاکہ وہ اور ان کے دو بچے بار بار بیمار ہوجاتے تھے اورعمران خان بیشتراوقات گھر سے باہر ہوتے تھے ،پاکستان میں صحت کے مسائل سنگین ہوچکے تھے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ پاکستانی ثقافت کو اپنانے میں اُنہیں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ عمران خان کے مخالف سمجھے جانیوالے پاکستان کے ایک بڑے اخباری گروپ نے لکھاہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاتھاکہ مولانافضل الرحمان اور نواز شریف کی طرف سے جمائما کو یہودی کہنے پر اُن کی طلاق ہوئی تھی جس کی جمائما خان خود پہلے ہی تردید کرچکی ہیں۔

اُس انٹرویو کی روشنی میں پاکستان میں صحت کی ابتر صورتحال اور عمران خان کی ملکی سیاست میں مصروفیات دونوں میں باہمی رضامندی سے علیحدگی کا باعث بنیں ۔ تاہم یاد رہے کا یا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کا حکومتی رویے نے بھی عمران خان کی ازدواجی زندگی پر منفی اثرات ڈالے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :