Live Updates

قائدین پر تنقید، تحریک انصاف نے سعد رفیق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

اتوار 14 ستمبر 2014 17:03

قائدین پر تنقید، تحریک انصاف نے سعد رفیق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں قائدین پر بیجا تنقید کرنے پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے سات دن میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف جاوید بدر نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے ۔نوٹس میں کہاگیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کی قیادت پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات پر سات دن میں معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیاجائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :