ملتان میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت 17 افراد جاں بحق

اتوار 14 ستمبر 2014 16:18

ملتان میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت 17 افراد جاں بحق

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) دریائے چناب میں طغیانی کے باعث باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے قریب دریائے چناب میں شیر شاہ کے قریب طغیانی کے باعث باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 50 سے زائد افراد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو رضاکاروں نے 22 افراد کو بچا لیا تاہم دولہے سمیت 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، سرچ آپریشن کے دوران اب تک 17 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک دلہا اور 2 بچے بھی شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

لاشوں اور زندہ بچ جانے والوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد دریائے چناب میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث اب تک 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :