میرانشاہ، ایف سی قلعے پر راکٹ حملے ، تین اہلکار شہید ، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اتوار 14 ستمبر 2014 12:56

میرانشاہ، ایف سی قلعے پر راکٹ حملے ، تین اہلکار شہید ، وزیر اعظم کا ..

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) تحصیل اسپن وام میں ایف سی قلعے پر راکٹ حملے میں تین اہل کار شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ کی تحصیل سپن وام میں ایف سی کے قلعے پر نامعلوم سمت سے بیس سے زائد راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہل کار شہید اور دو اہل کار زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی اور شہید ہونے والے اہل کاروں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فورسز کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی،سیکیورٹی فورسز ملک کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :