بہاولپور،دفعہ 144کے تحت پپلی راجن سے بلاجھلن تک قائم حفاظتی بند پر عوام کے جانے اور رہائش رکھنے پرپابندی عائد

ہفتہ 13 ستمبر 2014 23:30

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر بہاول پور عمران سکندر بلوچ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت پپلی راجن سے بلاجھلن تک قائم حفاظتی بند پر عوام کے جانے اور وہاں رہائش رکھنے پرپابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ حکم انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے جاری کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔