کالعدم تحریک طالبان کے پنجاب گروپ کا عسکری کارروائیاں ختم کر نے کااعلان ،باقی طالبان گروپ بھی عسکری کارروائیاں تر کرکے دعوت و تبلیغ کا کام کریں ،عصمت اللہ معاویہ کا بیان

ہفتہ 13 ستمبر 2014 20:31

کالعدم تحریک طالبان کے پنجاب گروپ کا عسکری کارروائیاں ختم کر نے کااعلان ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) کالعدم تحریک طالبان کے پنجاب گروپ نے عسکری کارروائیاں ختم کرتے ہوئے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پنجاب گروپ کے امیر عصمت اللہ معاویہ نے عسکری کارروائیاں کرکے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان کے دیگر گروپوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی عسکری کارروائیاں تر کرکے دعوت و تبلیغ کا کام کریں۔ عصمت اللہ معاویہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی مدد اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :