سیلاب متاثرین کی مدد کرنا احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم

ہفتہ 13 ستمبر 2014 17:00

سیلاب متاثرین کی مدد کرنا احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کر کے حکومت آپ پر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ہمارا فرض ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1992 میں بھی سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی لیکن اس بار کی تباہی اس سے بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ متاثرین کی مدد کرنا احسان نہیں بلکہ یہ ہمارا فرض ہے۔ نواز شریف نے اس موقع پر تحصیل اٹھارہ ہزاری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے بجلی کے بل معاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، سیلاب متاثرین کی امیدوں کے عین مطابق ان کی مدد کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر میں حکومت بھرپور معاونت کرے گی، جب آپ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام شروع ہوگا تو میں خود آکر اس میں حصہ ملاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :