کارروائی کی گئی تو حکومت 24 گھنٹے بھی نہیں رہے گی، ڈاکٹر طاہر القادری

ہفتہ 13 ستمبر 2014 15:53

کارروائی کی گئی تو حکومت 24 گھنٹے بھی نہیں رہے گی، ڈاکٹر طاہر القادری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کارکنوں کے ساتھ میرے گارڈز بھی گرفتار کر لیے گئے ، تحریک انصاف کےرہنما اعظم سواتی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، کارکنوں پر ظلم کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حیرت ہے کارکنوں پر پی ٹی وی پر حملے کا الزام لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے وحشیانہ سلوک کیا جاتا ہے ، حکومت آخری سانس لے رہی ہے ، اگر کوئی کارروائی کی گئی تو حکومت 24 گھنٹے بھی نہیں رہے گی۔ ہم ڈرنے والے ہیں نہ بھاگنے والے انشا اللہ فتح بہت قریب ہے،انھوں نے کہا کہ میں اپنے کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے دھرنے میں بھی علم کی شمع روشن رکھی ہے جبکہ حکومت نے کنٹینرز لگا کر طلباء کے لیے سکول کے راستے بند کر دیئے ہیں۔ انھوں نے کارکنوں کی رہائی تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :