نئےمیوزک کی تیاری کر رہا تھا گرفتار کرلیا گیا،ڈی جےبٹ

ہفتہ 13 ستمبر 2014 13:51

نئےمیوزک کی تیاری کر رہا تھا گرفتار کرلیا گیا،ڈی جےبٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں اور جلوسوں میں میوزک سسٹم کی دیکھ بحال اور میوزک چلانے والے ڈی جے بٹ کی پہلی میڈیا ٹاک سامنے آگئی،ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ جمعرات کی رات ساڑھے 3 بجے مجھے گرفتار کیا گیا، میں اس وقت گیسٹ ہاؤس میں نئے میوزک کی تیاری کر رہا تھا کہ گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفت گو میں ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کر رہے ہیں، مجھے بند وین میں گولڑہ تھانے لے کر گئے،میرا کام میوزک کمپوز کرنا ہے،سب کیلئے کام کرتا ہوں۔



ڈی جے بٹ نے مزید بتایا کہ صرف پی ٹی آئی نہیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے بھی کام کرتا ہوں، پولیس افسر شمس نے میری سونے کی چیزیں اپنے پاس رکھ لیں،مجھے مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جو پولیس افسر مجھے عدالت تک لائے ان کا اچھا تعاون ہے۔ ڈی جے بٹ نے بتایا کہ مجھے جہاں لے کر جاتے ہیں آنکھوں پر پٹی باندھ دیتے ہیں، نئےمیوزک کی تیاری کررہاتھاگرفتارکرلیاگیا، کوئی غلط کام نہیں کیا۔