جمہوریت کو غیر مستحکم کرنا ہمارا مقصد نہیں، شاہ محمود قریشی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 12:56

جمہوریت کو غیر مستحکم کرنا ہمارا مقصد نہیں، شاہ محمود قریشی

نوڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو غیر مستحکم کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے، ہماری تحریک کو پورے ملک میں پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

نوڈیرو میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جمہوریت کے فروغ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، بھٹو خاندان نے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے کارکن مایوس ہیں، ایک سوال کے جواب میں شاہ محمد قریشی نے کہا کہ جمہوریت کو غیرمستحکم کرنا ہمارا مقصد نہیں، ملک میں ہماری تحریک کو مکمل پذیرائی مل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ گولیوں، لاٹھی چارج کے باوجود لوگ تحریک میں شامل ہیں، مذاکرات میں پیش کی جانیوالی تجاویز کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجاویز آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :