مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کے تین بیٹوں پر گینگ ریپ کا مقدمہ درج

جمعہ 12 ستمبر 2014 23:33

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کے تین بیٹوں پر گینگ ریپ کا مقدمہ درج

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر۔2014ء) حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے تین بیٹوں سمیت آٹھ افراد کے خلاف فیصل آباد میں مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں ایک لڑکی نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ ان کے ساتھ رکن اسمبلی کے تین بیٹوں سمیت آٹھ افراد نے اجتماعی زیادتی کی ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں ایم این اے کے بیٹوں قاسم فاروق ، معظم فاروق اور اسد فاروق کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر پانچ افراد کو نامعلوم بتایا گیا ہے۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 14/969 دفعہ 376 کے تحت درج کیا گیا ہے۔واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس پی ناصر سیال کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد فاروق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-80 سے کامیاب ہوئے تھے۔