ساڑھے 5مطالبات منظورکرنے کی باتوں میں پسپائی نہیں ،حکومت ہماری بات بالکل نہیں مان رہی ،پرویزخٹک،

ہم کسی غلط مطالبے پراصرارنہیں کررہے ،ہم جانناچاہتے ہیں دھاندلی کیوں اورکیسے ہوئی اوراس سے کس کوفائدہ پہنچا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 12 ستمبر 2014 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاہے کہ ساڑھے 5مطالبات منظورکرنے کی باتوں میں پسپائی نہیں ،حکومت ہماری بات بالکل نہیں مان رہی ،ہم کسی غلط مطالبے پراصرارنہیں کررہے ،ہم جانناچاہتے ہیں دھاندلی کیوں اورکیسے ہوئی اوراس سے کس کوفائدہ پہنچا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاہے میں صوبے میں بھی رہتاہوں اورکام بھی چلتارہتاہے اگرکسی کومیرے صوبے میں کوئی شک ہے تووہ آئیں اوراپنی تسلی کرلیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت بنیادی وجوہات پرتوجہ نہیں دے ،ابھی نوازشریف چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے ،ہم کسی غلط مطالبے پراصرارنہیں کررہے ہیں ،دھاندلی کی انکوائری رپورٹ ایک ماہ میں سامنے نہیں آنی چاہئے ہم جانناچاہتے ہیں کہ دھاندلی کیوں اورکیسے ہوئی اورانتخابات میں ہونے والی دھاندلی سے کس کوفائدہ پہنچا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء اورارکان کی جانب سے ساڑھے پانچ مطالبات ماننے کی باتوں میں سچائی نہیں حکومت ہماری بات بالکل نہیں مان رہی حکومت چاہتی ہے کہ ووٹ یوں ہی چوری ہوتے رہیں ۔انہوں نے کہاکہ دھرناختم کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔