Live Updates

آزاد عدلیہ کے بغیر عوام کو حقوق نہیں مل سکتے، حکومت کی دہشت گردی سے عدالتیں ہی عوام کو بچاتی ہیں، عمران خان

جمعہ 12 ستمبر 2014 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ آزاد عدلیہ کے بغیر عوام کو حقوق نہیں مل سکتے، حکومت کی دہشت گردی سے عدالتیں ہی عوام کو بچاتی ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے دھاندلی پر سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا مگر وہ خود میچ فکسنگ میں ملوث تھے، خود کش حملہ آوروں سے نہیں نواز شریف کی دہشت گردی سے خطرہ ہے، پرویز مشرف کی آمریت نواز شریف کی جمہوریت سے بہتر تھی، نظام نہ بدلہ تو طالبعلموں کا مستقبل اندھیرے میں ہے، کو مشورہ دیتاہوں حکومتی ٹیم سے اب مزید بات چیت نہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ایک ماہ سے جار ی آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ افتخارچوہدری میرصادق اورمیرجعفرنکلاہے میں نے آزادعدلیہ کی بحالی کیلئے 8دن ڈی جی خان کی جیل میں گزارے ،طاہرالقادری نے گزشتہ مارچ میں کہاتھاکہ میراساتھ دیں انتخابات شفاف نہیں ہوں گے ،لیکن میں آزادعدلیہ پراعتمادکیاکیوں کے سوائے عدلیہ کے زرداری ،نوازشریف پراعتمادنہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چوہدری افتخارنے بھارتی امپائروں کی طرح نظریں نیچے کرلیں اورآوٴٹ ہونے والے کوبھی آوٴٹ قرارنہیں دیااورصرف چارحلقوں کواوپن کرنے کاکہامگراس کوتسلیم نہیں کیاگیا،دھاندلی پرافتخارچوہدری سے سوموٹوکیلئے کہامگرانہوں نے ایک شراب کی بوتل پرسوموٹوتولے لیامگرہماری باتیں سنی ان سنی کردیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارامینڈیٹ چوری ہوگیاہے لیکن عدلیہ نے انصاف نہیں کیا،انصاف دیناعدلیہ کاکام نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی پرحملہ تحریک انصاف نے نہیں کیالیکن ہمارے کارکنوں کوگرفتارکرلیاگیاہے ،عدلیہ سے پوچھتاہوں کس قانون کے تحت کارکنوں کوگرفتارکیاگیا۔بتایاجائے ڈی جے بٹ کوکس کھاتے میں گرفتارکیاگیا،ڈی جی بٹ کومعاوضہ دیکرساوٴنڈسسٹم کیلئے رکھاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک میرے کارکنان پرامن ہیں کوئی گملاتک نہیں ٹوٹاہے ۔انہوں نے کہاکہ خودکش حملوں سے نہیں نوازشریف کی دہشتگردی سے خطرہ ہے ،نواز شریف کی جمہوریت سے مشرف کی آمریت بہتر تھی ۔

پنجاب میں میاں صاحب نے دہشتگردپال رکھے ہیں ،ایک ماہ سے سن رہاہوں دہشتگردآرہے ہیں سودہشتگردبھیج دیں ہم تیارہیں ،میری فوج سامنے کھڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتاہوں کہ نوازشریف آمریت کے خلاف مظلوموں کوانصاف فراہم کریں اگرہمارے مطالبات کوعدلیہ نے تسلیم نہ کیاتوآخرمیں غریبوں کے ہاتھ پیسے والے لوگوں کی گردنیں ہوں گی ۔

انہوں نے کہاکہ اگرپرامن انقلاب کاراستہ روکاگیاتویہ خونی انقلاب کاراستہ کھل جائیگا۔انہوں نے کہاکہ اگرعدلیہ انصاف نہیں دے سکتی توبتائیں قوم انصاف کی خاطرکہاں جائیں ۔کارکن آج ہرصورت یہاں پہنچیں ،گلو بٹو ں سے بچنے کے لئے اکیلے نہ نکلیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کیوں فوج کوبدنام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورشکیل الرحمن اکٹھے ہیں ،دھاندلی میں اس نے مددکی اورآج اس کووزیراعظم جیساپروٹوکول دیاجارہاہے ۔

نہوں نے کہا کہ دھاندلی کو چھپانے کیلئے قانون کو استعمال کیا جارہا ہے، 16 مہینے ہر دروازے پر دستک دی، انصاف نہیں ملا، سڑکوں پر نکلنا ہمارا جمہوری حق تھا۔ان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں سارے الیکشن کیسز کو ایک مہینے میں انصاف دیں گے، عدلیہ سے پوچھتا ہوں کارکن کس قانون کے تحت گرفتار ہوئے، کارکن کی ہلاکت کا کون ذمہ دار ہے؟، ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا گیا، چیف جسٹس سے پوچھتا ہوں، کونسی جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے، کنٹینرز ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم حکومت کیلئے نہیں؟، نواز شریف حکم کیوں نہیں مان رہے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی آمریت نواز شریف کی جمہوریت سے اچھی تھی، حکومت نے آئی ایس آئی چیف کو ذلیل کیا، نظام نہ بدلہ تو طالبعلموں کا مستقبل اندھیرے میں ہوگا، ہماری تحریک پاکستان کو ٹھیک کرنے اور بڑے مگرمچھوں کی دکانداری ختم کرنے کی تحریک ہے، تبدیلی نوجوان اور خواتین لے کر آیا کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی سے کہتا ہوں کہ حکومت سے بات چیت ختم کردیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :