انقلاب مارچ میں چوہدری شجاعت کی اذان مغرب‘ سربراہ مسلم لیگ (ق) اذان کی ترتیب بھول گئے‘ طاہر القادری کی اقتدا ء میں کنٹینر میں باجماعت نماز ادا کی

جمعہ 12 ستمبر 2014 21:06

انقلاب مارچ میں چوہدری شجاعت کی اذان مغرب‘ سربراہ مسلم لیگ (ق) اذان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) انقلاب مارچ میں چوہدری شجاعت اذان مغرب‘ سربراہ مسلم لیگ (ق) اذان کی ترتیب بھول گئے‘ طاہر القادری کی اقتدا ء میں کنٹینر میں باجماعت نماز ادا کی۔ جمعہ کی شام نماز مغرب کیلئے چوہدری شجاعت حسین اور اظہار یکجہتی کیلئے انقلاب دھرنا کے پنڈال میں آئے اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں نماز مغرب کی اذان بھی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دی۔ البتہ اذان کے آخر میں وہ ترتیب بھول گئے اور حیّ علی الصلوٰة کی بجائے حیّ علی الفلاح کہہ گئے جبکہ حیّ علی الفلاح کے بجائے خیّ علی الصلوٰة کہہ جس پر انقلاب مارچ میں چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئیں بعد ازاں چوہدری شجاعت نے نماز مغرب ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں کنٹینر میں ہی ادا کی۔