اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی جرگے نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا لیکن بات نہ بن سکی، سراج الحق

جمعہ 12 ستمبر 2014 21:06

اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی جرگے نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا لیکن بات ..

گوجرنوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) امیر جماعت اسلا می سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی جرگے نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا لیکن بات نہ بن سکی۔ راولپنڈی والے مسئلہ دونوں جماعتوں کے درمیان حل کرادیتے تو اچھا ہوتا۔ سیاستدانوں کو سیاست چھوڑ کر انسانیت کی فکر کرنی چاہیے۔ ہم انگریزوں کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

سیاست دان الیکشن میں کروڑوں لگاکر اربوں کماتے ہیں ۔ انگریزوں کا ساتھ دینے والے سرمایہ داراور جاگیرداربن گئے۔جاگیرداروں اور نوابوں کی وجہ سے ملک دوحصوں میں تقسیم ہو گیاہے۔ جمعہ کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملک پر قابضین حکمران بیروں ملک سے اپنی دولت واپس لائیں تو ملک میں غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

جاگیرداروں اور نوابوں کی وجہ سے ملک میں تقسیم پید ا ہو چکی ہے اور ملک دوحصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ سیاستدان الیکشن میں کڑوڑوں لگاتے ہیں اور اربوں کماتے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ کیسا نظا م ہے کہ کسان فصلوں کی کاشت کرتا ہے اور کاٹ کوئی اور لیتا ہے ۔ غریب کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ جماعت اسلامی ملک سے وی پی آئی کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے۔

پارلیمنٹ میں 99 فیصدوزراء اور سیاستدان ایچی سن کالج کے پڑھے ہوئے ہیں لیکن سیاست کے بجائے انسانیت کی فکر کرنی چاہیے۔ حکمران دھرنے اور سیلاب کے باوجود سیاست سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتوں کے جرگے نے پی ٹی آئی ، پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان صلح کی کوشش کی لیکن بات نہ بن سکی۔ حکومت اور دونوں جماعتوں کو اپنے اپنے مطالبات سے ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ سیاسی جرگے نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائد ین سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ کوئی درمیانی راستہ نکل سکے۔ انہوں نے کہا راولپنڈی والے حکومت اور دونوں جماعتوں کے درمیان صلح کرادیتے تو بہت اچھا ہوتا۔