Live Updates

اصل میچ کل ہے،میاں صاحب ! جو مرضی کر لو نیا پاکستان بن کر رہے گا: عمران خان

جمعہ 12 ستمبر 2014 20:40

اصل میچ کل ہے،میاں صاحب ! جو مرضی کر لو نیا پاکستان بن کر رہے گا: عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ عوام بیدار ہو چکی ہے، ان کو معلوم ہو گیا ہے کہ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری کامیابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں، نواز شریف کے حالات بہت خستہ ہیں، پولیس ان کو نہیں بچا سکتی۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج 31 دن پورے ہونے پر دھرنے کے شرکاءکو مبارکباد دیتا ہوں، اصل میچ کل ہو گا جب یہاں عوام کا سمندر ہو گا۔

نواز شریف نے دھرنے کے خلاف پولیس کو استعمال کیا ہے مگر نواز شریف کی یہ پولیس مجھے نہیں روک سکتی۔ میں کہتا ہوں میاں صاحب! جو مرضی کر لو نیا پاکستان بن کر رہے گا۔ پولیس کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے مقصد کے قریب ہوتے جا رہے ہیں، یہاں سے کامیاب ہو کر لوٹیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات