’ڈی جے بٹ کو منشیات، دفعہ144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا‘، اسلام آباد پولیس

جمعہ 12 ستمبر 2014 19:09

’ڈی جے بٹ کو منشیات، دفعہ144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا‘، اسلام آباد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر۔2014ء) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں ساؤنڈ سسٹم کے فرائض سرانجام دینے والے مشہور ڈی جے بٹ کی گرفتار کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر تصدیق کی کہ ڈی جے بٹ سے منشیات برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس اہلکار کے مطابق ڈی جے بٹ کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کے انہیں منشیات اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی مخبری پر ہی ڈی جے بٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :