Live Updates

ادا کارہ میرا نے عمران خان کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

جمعہ 12 ستمبر 2014 17:27

ادا کارہ میرا نے عمران خان کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) اداکارہ میرا نے عمران خان کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے میراکا کہنا تھا کہ انکی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ہے، ماضی کو خیر باد کہہ کر نئی منزل کی طرف رواں دواں ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کچھ حلقے عمران سے میری شادی کی بات کو مذاق سمجھ رہے ہیں، ان کیلئے میرا پیغام یہ ہے کہ میں سو فیصد سنجیدہ ہوں، عمران اور میری جوڑی دنیا کی سب سے کامیاب جوڑی ہوگی کیونکہ وہ بھی میری طرح نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، عمران کو مجھ سے بہتر لڑکی مل ہی نہیں سکتی ہے،یہ میری پہلی اور آخری رخصتی ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :