سانحہ لاہور مسجد میں شہید ہونیوالے طالب علم نے ایف ایس سی میں نمبر لے کر سب کو حیران کر دیا

جمعہ 12 ستمبر 2014 16:27

سانحہ لاہور مسجد میں شہید ہونیوالے طالب علم نے ایف ایس سی میں نمبر لے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) سانحہ داروغہ والا میں جاں بحق سلیمان ریاض کا ایف ایس سی کا رزلٹ آ گیا ہے جس میں اس نے 898 نمبر حاصل کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سلیمان ریاض نے فزکس میں 179، کیمسٹری میں 167، ریاضی میں 178، انگلش میں 135 ، اردو میں 147 ، اسلاامک سٹیڈیز میں 47 اور مطالعہ پاکستان میں 45 نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر 898 نمبر حاصل کئے ہیں جو کہ بہترین رزلٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان ریاض انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ بھی پاس کر چکا تھا لیکن داروغہ والا کی مسجد میں نماز کی ادئیگی کے دوران چھت گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :