طاہرہ آصف کا قتل ڈکیتی میں مزاحمت کی وجہ سے ہوا، لاہور پولیس کا دعوی

جمعہ 12 ستمبر 2014 15:13

طاہرہ آصف کا قتل ڈکیتی میں مزاحمت کی وجہ سے ہوا، لاہور پولیس کا دعوی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) لاہور پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کا قتل ڈکیتی میں مزاحمت کی وجہ سے ہوا۔ اس مقدمے میں چار افراد زیر حراست ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو اس سال 18جون کی شب لاہور کے علاقے اقبال ٹاون مون مارکیٹ کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ اپنی گاڑی سے اتر رہی تھیں۔

طاہر آصف کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

واردات کے وقت طاہرہ آصف کی 25 سالہ بیٹی بھی انکے ہمراہ تھی،ابتدائی تفتیش میں پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کی واردات قرار دیا اور سات افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق طاہرہ آصف کے شوہر میاں آصف نے متعدد افراد پر شبہ ظاہر کیا ، ان افراد کو مختلف اوقات میں حراست میں بھی لیا گیا لیکن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔اب بھی چار افراد زیر حراست ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاون طارق گجر اور ایس پی سی ا?ئی اے عمر ورک دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ طاہرہ آصف کا قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں۔

متعلقہ عنوان :