حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے غیر ملکی امداد نہ لینے کا فیصلہ

جمعہ 12 ستمبر 2014 13:10

حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے غیر ملکی امداد نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے غیر ملکی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ این ڈی ایم اے کے چیئرمین کی جانب سے کابینہ کے اراکین کو دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ سیلاب سے بچنے کیلئے منظم منصوبہ بندی اور تیاریوں کی ضرورت ہے۔

موسمی تبدیلیوں کیساتھ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اداروں کو فعال اور مضبوط کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے سندھ میں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب سے اب تک دو سو چوہتر افراد جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تینتالیس ہزار گھر تباہ ۔ تین ہزار دیہات اور گیارہ لاکھ افرد متاثر ہوچکے ہیں۔



وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سیلابی ریلہ ملتان تک پہنچ چکا ہے، دریائے چناب میں سیلاب کی صورت حال انیس سو بانوے جیسی ہے۔ سیلاب سے پنجاب کے دس اضلاع متاثر ہوئے۔ بارشوں نے جھنگ، چنیوٹ اور حافظ آباد میں تباہی پھیلائی۔ سیلاب سے اب تک دو سو چوہتر افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تریالیس ہزار گھر تباہ ہوئے، تین ہزار دیہات اور گیارہ لاکھ افرد متاثر ہوئے ہیں۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات کو مؤثر بنانے سمیت اہم بلز اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی، دفاعی تعاون کے فروغ سے متعلق مفاہمت کی بارہ یادداشتوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ س

متعلقہ عنوان :