وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا،دھرنوں وسیلاب کی صورتحال‘ امداد‘ بحالی کے اقدامات اور جانی و مالی نقصانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا ،دھرنوں کے بارے میں جارحانہ پالیسی کی منظوری متوقع ہے،ذرائع

جمعرات 11 ستمبر 2014 00:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) جمعہ کو طلب کرلیا ہے اجلاس میں دھرنوں اور سیلاب کی صورتحال‘ امداد‘ بحالی کے اقدامات اور جانی و مالی نقصانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا وزیراعظم کی زیر صدارت کل صبح کابینہ اجلاس میں اہم قانون ساز کی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلا س میں دھرنوں کے بارے میں جارحانہ پالیسی کی منظوری متوقع ہے ،جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے ساتھ مذاکرات کیلئے صرف دوسے تین دن دیئے جائیں گے جبکہ دونوں جماعتوں کی قیادت سے مطالبہ کیاجائیگاایسے لوگ جن کے خلاف مقدمات درج ہیں باالخصوص پی ٹی وی پرحملے میں ملوث افرادکوگرفتاری کیلئے پیش کیاجائے ۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روزوفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پردس روزکیلئے پابندی بھی عائدکردی گئی ہے ،جس سے ظاہرہوتاہے کہ دھرنوں کے خلاف گھیراوٴکوتنگ کیاجارہاہے

متعلقہ عنوان :