باکسر عامر خان کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا!!!

جمعرات 11 ستمبر 2014 23:15

باکسر عامر خان کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا!!!

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) لندن سے امریکہ باکسنگ میچ کیلئے جانے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ائیرپورٹ پر امریکہ جانے سے روک دیا گیا.

(جاری ہے)

عامر خان کے مطابق وہ اپنے انکل کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں یہ کہا گیا کہ انکا ویزہ کینسل ہو چکا ہے، اور وہ امریکہ داخل نہیں ہو سکتے، بلکہ انہیں دوبارہ امریکی ایمبسی سے رابطہ کرنا ہوگا.

عامر خان اور انکے انکل کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا گیا. عامر خان کے مطابق انکی اہلیہ اور بیٹی پہلے ہی امریکہ کیلئے روانہ ہو چکی ہیں، اور امریکی حکام کی طرف سے یہ رویہ انتہائی توہین آمیز ہے. انہوں نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے رابطہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد امریکی ایمبسی سے رابطہ کریں، تاکہ وہ امریکہ میں باکسنگ میچ میں شامل ہو سکیں.

متعلقہ عنوان :