ستمبر میں حکومت ختم ہو جائیگی ، طاہر القادری کا پھر دعویٰ ،نوازشریف وزیر اعظم بنتے ہیں تو فوج سے کشیدگی ہوجاتی ہے ،شریف برادران سے استعفیٰ لئے بغیر نہیں جائینگے ، دھرنا کے شرکاء اپنے گھروں میں عید منائیں گے ،نواز شریف سے ملنے نہیں جاوٴں گا، وہ آئے تو ملاقات ضرور کرونگا ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 ستمبر 2014 19:44

ستمبر میں حکومت ختم ہو جائیگی ، طاہر القادری کا پھر دعویٰ ،نوازشریف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر میں حکومت ختم ہو جائیگی ، نوازشریف وزیر اعظم بنتے ہیں تو فوج سے کشیدگی ہوجاتی ہے ،شریف برادران سے استعفیٰ لئے بغیر نہیں جائینگے ، دھرنا کے شرکاء اپنے گھروں میں عید منائیں گے ،نواز شریف سے ملنے نہیں جاوٴں گا، وہ آئے تو ملاقات ضرور کرونگا۔

جمعرات کو اپنے کنٹینر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہاکہ ہم نے آج تک انتخابات میں صرف ایک دو بار ہی حصہ لیا،ہم حقیقی جمہوریت اور انتخابی اصلاحات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،جدوجہد کو فرانسیسی اور روسی انقلاب کی بنیاد پر آگے بڑھائیں گے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب بھی وزیراعظم بنتے ہیں فوج سے کشیدگی شروع ہوجاتی ہے،،طاہرالقادری نے ایک بارپھر کہا کہ میں نے دھرنا کے شرکاء سے کہہ دیا ہے کہ آپ عید اپنے گھروں میں منائیں گے ستمبر میں حکومت ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے کہاکہ مارشل لاء میں تمام فیصلے جی ایچ کیو جبکہ نواز شریف کے دور حکومت میں فیصلے این ایچ کیو میں ہوتے ہیں، این ایچ کیو سے مراد نوازشریف ہیڈ کوارٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب لانے کی تیاریاں پچھلے کئی دہائیوں سے جاری تھیں، انقلابیوں کے حوصلے اب بھی بلند ہیں۔طاہر القادری نے کہاکہ انہوں نے کینیڈین پاسپورٹ تنظیمی امور چلانے کے لئے حاصل کیا ہے طاہر القادری نے کہاکہ حقیقی جمہوریت اور انتخابی اصلاحات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، نواز شریف سے ملنے نہیں جاوٴں گا، وہ آئے تو ملاقات ضرور کروں گا۔

طاہر القادری نے کہاکہ پنی جدوجہد کو فرانسیسی اور روسی انقلاب کی بنیاد پر آگے بڑھائیں گے، جب نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں فوج سے کشیدگی ہوجاتی ہے۔ایک سوال کے جوا ب میں طاہر القادری نے کہاکہ میں پاکستان اور کینیڈا دونوں ملکوں میں ٹیکس ادا کرتا ہوں، عمران خان فنڈ جمع کرنے کیلئے دوسرے ممالک کا دورہ کرتے ہیں، میں دوسرے ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان کی خدمت کررہا ایک سوال کے جواب میں طاہر القادری نے کہاکہ یہاں پر نہ کوئی امام حسین ہے اور نہ کوئی یزید، یہ الفاظ علامتی طور پر کہے جاتے ہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز جھنگ میں لیکچرار شپ اور لاہور میں وکالت سے کیا 8 سال میں دو سو کتابیں لکھی ہیں