ملک بھر کے حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل 10 سال میں مکمل ہو گا: نادرا

بدھ 10 ستمبر 2014 17:16

ملک بھر کے حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل 10 سال میں مکمل ہو گا: نادرا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کہا ہے کہ ملک بھر کے حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کیلئے 10 سال درکار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک حلقے میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے تو وہ 15 دن میں مکمل ہو گا جبکہ ملک بھر میں تصدیق کیلئے 10 سال لگ جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کیلئے نادرا کو 7 مراحل سے گزرنا ہو گا جس میں سب سے پہلے ڈی جی ٹائزیشن کی جاتی ہے اور پھر تصدیق کا عمل آگے بڑھتا ہے جبکہ ایک بار رپورٹ آنے کے بعد یہ عمل دو سے تین مرتبہ دہرایا جاتا ہے اور آخری مرحلے میں دستاویزی رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :