سیلاب سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے مدد مانگی تو ضرور کریں گے : امریکا

بدھ 10 ستمبر 2014 13:11

سیلاب سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے مدد مانگی تو ضرور کریں گے : امریکا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) امریکا محکمہ کی نائب ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے ہم سے مدد طلب نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نائب ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے لیے اگر مدد طلب کی گئی تو ضرور کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کے ملک میں سیلاب کی صورتحال پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے ، نائب ترجمان میری ہارف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے ہرکوشش کی حمایت کرتےہیں۔

متعلقہ عنوان :