نوازشریف کو ہٹائے جانے کاخطرہ ہے، امریکی تھنک ٹینک

بدھ 10 ستمبر 2014 11:43

نوازشریف کو ہٹائے جانے کاخطرہ ہے، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر 2014ء) امریکی کانگریس کے تھنک ٹینک(سی آرایس) نے کہا ہے کہ نوازشریف کوعہدے سے ہٹائے جانے کے خطرات کا سامنا ہے۔کانگریشنل ریسرچ سروس کی ’’پاکستان کاسیاسی بحران‘‘ کے عنوان سے جاری تازہ ترین رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی بحران کے بھارت کے ساتھ تعلقات پر اثرانداز ہونے کاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

سی آرایس کے جنوبی ایشیائی امورسے متعلق ماہرایلن کروسٹیڈکی جانب سے تیارہ کردہ اس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی بحران پرقابوپانے اور مظاہرین وحکومت سے مذاکرات کے لیے بطورسہولت کارفوج کی مدد طلب کی۔ اس سلسلے میںکئی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اگرچہ انھوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے سویلین اداروں پر کنٹرول کااظہار نہیں کیا تواس سے وہ کمزورصورتحال میںہیں۔کئی مبصرین کایہ بھی کہناہے کہ موجودہ سیاسی بحران نوازشریف کوکمزور کررہا ہے اورملک میں جمہوری عمل کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ مبصرین نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ فوج حکومت کابراہ راست کنٹرول حاصل کرناچاہے۔

متعلقہ عنوان :