فیصل آباد ،متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے غذائی اشیاء پر مشتمل مزید4ٹرک جھنگ بھجوا دئیے گئے

منگل 9 ستمبر 2014 23:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے غذائی اشیاء پر مشتمل مزید4ٹرک ضلع جھنگ بھجوادئیے گئے۔صوبائی وزیر زکوة وعشر ملک ندیم کامران،ارکان صوبائی اسمبلی حاجی خالد سعید،ڈاکٹرنجمہ افضل،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کنور اعجاز خالق نے اپنی نگرانی میں یہ ٹرک کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں قائم کولیکشن سنٹر سے روانہ کئے۔

(جاری ہے)

ایڈمن آفیسر ڈی سی اوآفس ریاض حسین انجم،کئیر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر زکوة وعشر ملک ندیم کامران نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی تک امداد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔اس سلسلہ میں مخیر حضرات کافیاضانہ تعاون قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب متاثرین سیلاب کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اورمشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ سیلاب کی مصیبت کا شکار ہونے والے بھائیوں کی امداد کے لئے متحرک انداز میں کام کیا جارہا ہے اورحکومتی اقدامات کے فوائد ان تک پہنچانے میں کوئی کسر اتھا نہیں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :