خادم پنجاب نے دن رات سیلاب میں گھرے بہن بھائیوں کے لئے وقف کر دئیے ،10گھنٹے کے طویل دورے کے بعد دروغہ والا پہنچے ، رات گئے تک کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

منگل 9 ستمبر 2014 23:22

خادم پنجاب نے دن رات سیلاب میں گھرے بہن بھائیوں کے لئے وقف کر دئیے ،10گھنٹے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے دن رات سیلاب متاثرین کی بے لوث مدد کے لئے وقف کر دئیے -شہبازشریف گزشتہ 6روز سے مسلسل متاثرہ علاقو ں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا جائز ہ لینے کے لئے طویل دورے کر رہے ہیں - وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آج ہیڈ تریموں جھنگ ، چنیوٹ ، وزیر آباد اور کوٹ مومن(سرگودھا)کے10گھنٹے تک دورے کئے اور بعدازاں لاہور واپس آتے ہی دروغہ والا گئے - جہاں انہوں نے مسجد کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا -وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ریلیف کے اجلاس کی صدارت کی یہ اجلاس2 گھنٹے تک جاری رہا-وزیراعلیٰ رات گئے تک سیلاب کی صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے اور ضروری ہدایات جاری کرتے رہے-

متعلقہ عنوان :