Live Updates

عمران خان کاسیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

منگل 9 ستمبر 2014 20:20

عمران خان کاسیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےسیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔عمران خان سیلاب سے متاثرہ علاقے کشمیرروڈ پرواقع میگ ٹاؤن پہنچے۔

(جاری ہے)

جہاں سیلاب متاثرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کا خاندان اور خاندانی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ جلد تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔ خطاب کے بعد عمران خان سیلاب سے متاثرہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال روانہ ہوگئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :