چینی سرمایہ کار کو قرض قرار دینا پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے، شہباز شریف

منگل 9 ستمبر 2014 11:56

چینی سرمایہ کار کو قرض قرار دینا پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) وزیر اعلٰی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے بارے میں عمران خان کا افسوس ناک بیان پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقو ں کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ چینی صدر 10ہزار 4 سو میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کے سلسلے میں پاکستان آ رہے تھے۔

ان منصوبوں میں سو فیصد چینی سرمایہ کاری ہونا تھی ایک روپیہ بھی قرضہ شامل نہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری کو قرض قرار دینا عمران خان کا ایک اور جھوٹ ہے۔عمران خان نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے بارے میں تیسری بار اپنا بیان بدلا ہے۔

متعلقہ عنوان :