نیشنل پارٹی کی ضلع کونسل کا اجلاس

پیر 8 ستمبر 2014 15:52

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء)نیشنل پارٹی کے ضلع کونسل اجلاس زیرصدارت فاروق بلوچ ہوا مہمان خاص سینٹرل کمیٹی کے ممبرسردارآصف شیرجمالدینی تھے اجلاس میں تنظیمی وسیاسی صورتحال اورپارٹی کی سابقہ کارکردگی پرتفصیلی بحث ہوا۔اوراہم فیصلے کئے گئے اجلاس سے سے سردارآصف شیرجمالدینی ،فاروق بلوچ،مجیب بلوچ،ظاہربلوچ،بیبرگ بلوچ،منظوربلوچ،رمضان حسنی،اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی قومی وجمہوری پارٹی ہے جوبلوچستان کے حق حاکمیت،سال وسائل پردسترس پرجمہوری اندازمیں ہرفورم پرآواز بلند کی ہے لوگ نیشنل پارٹی کی مثبت سوچ وفکر کودیکھ کراس عوام اس میں شامل ہوکر اسے قومی پارٹی بنانے پرجمع ہورہے ہیں ہم نظریاتی اورسیاسی جدوجہد کررہے ہیں کوئی ناممکن کام کوممکن بنانے کیلئے ہماری جدوجہدہورہی ہے ہم سماج کے حصے سے ہمیں سماج میں جاناہوگا۔

(جاری ہے)

سماجی مسئلوں کوحل کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پارٹی آج مقام پرمخلص اورنظریاتی ورکروں کی شب وروزمحنت کی وجہ سے پہنچی ہے کارکن پارٹی پروگرام کوگھرگھرپہنچائیں نیشنل پارٹی قومی جدوجہد میں فعال کرداراداکررہی ہے قبائلی نظام کوسیاسی عمل کیلئے اہم رکاؤٹ سمجھتی ہے پارٹی کومزیدمتعارف کرانے کیلئے کارکن اپنی مہم کوتیز کردیں۔