پاکستان، چین کی دراندازی جاری رہی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے: بھارتی وزیرداخلہ

پیر 8 ستمبر 2014 15:03

پاکستان، چین کی دراندازی جاری رہی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے: بھارتی ..

نئی دہلی ،سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان اور چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انکی جانب سے دراندازی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے سخت جواب دیا جائے گا، دونوں ہمسایہ ممالک سے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان نے بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔ فوج کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ پاکستانی رینجرز کی گولہ باری کا جواب دے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کےساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاہم بھارت کی مثبت کوششوں کو کمزوری سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی میں پاکستان کےساتھ بات چیت کرنے کے حق میں منظور کی گئی قرارداد سے متعلق سوا ل پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان تعلقات بہتر ہیں،پاکستان کے حوالے سے ہماری موقف میں کوئی تضاد نہیں اور عمر عبداللہ کی سربراہی میں مخلوط حکومت کی ہر طرح سے مدد فراہم کرنے کےلئے تیار ہے تاکہ مرکز اور ریاست کے تعلقات مضبوط ہو جائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکیں۔ چین کی جانب سے لداخ میں دراندازی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ سرحدوں کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے چینی لبریشن آرمی کے اہلکار ہماری حدود میں داخل ہو رہے ہیں تاہم چین پر بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ لداخ میں اندازی ناقابل قبول ہے، سرحدی مسئلے کو حل کرنے کےلئے بات چیت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا دونوں ملکوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو بات چیت سے حل کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :