تباہی مچاتے سیلابی ریلوں کا سفر جاری، مزید ہزاروں لوگ بے گھر
پیر 8 ستمبر 2014 11:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) دریائے چناب، جہلم اور راوی کے سیلابی ریلوں نے آزاد کشمیر اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد حافظ آباد، چنیوٹ، سرگودھا اور ملتان کے مختلف علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ، خانکی اور قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ ، مرالہ پر پانی کی آمد 1لاکھ27 ہزار اور اخراج 1 لاکھ24 ہزار کیوسک جبکہ قادر آباد پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ26ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تریموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں اس وقت پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے تاہم کل یہاں سے 7 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ چنیوٹ برج پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ دریائے راوی میں بلوکی پر پانی کی آمد 1لاکھ5ہزار اور اخراج 92ہزار 600 کیوسک، جسڑ پر پانی کا بہاؤ 30ہزار، شاہدرہ پر 85 ہزار اور راوی سائفن پر 86 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے چناب کا سیلابی ریلہ بالائی پنجاب میں تباہیوں کی داستان رقم کرنے کے بعد تیزی سے جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ رہا ہے،حافظ آباد میں سیلابی پانی نے ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اس جانب جانے اور آنے والے افراد کو متبادل راستوں کے ذریعے اپنا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
چنیوٹ کی تحصیل چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں کے 100 سے زائد دیہات کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ 200 سے زائد دیہات سیلاب کے براہ راست خطرے کا شکار ہیں۔ جھنگ شہر کو بچانے کے لئے تحصیل اٹھارہ ہزاری کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ملتان کے علاقے محمد پور بھوٹہ میں دریائے چناب کے کٹاؤ کے کناروں سے پانی باہر آنے سے قریبی باغات متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلاب متاثرین کے لئے 54 ریلیف اور 73 ہیلتھ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا اور طبی امداد دی جارہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.