Live Updates

حکومت اور پی ٹی آئی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، مذاکرات کل پھر ہونگے

اتوار 7 ستمبر 2014 23:03

حکومت اور پی ٹی آئی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، مذاکرات کل پھر ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بامقصد مذاکرات ہورہے ہیں۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ کل ڈھائی بجے تفصیلات بتائیں گے۔حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیاں آج بھی کوئی حتمی نتیجہ نہ نکال سکیں، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، عارف علوی، جہانگیر ترین، اسحاق ڈار اور زاہد حامد شریک ہوئے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بامقصد مذاکرات ہورہے ہیں، کچھ معاملات اب بھی حل طلب ہیں، ملک کی معیشت کی بہتری سب کے مفاد میں ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کل ڈھائی بجے مذاکرات کی تفصیلات بتائیں گے، معیشت کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، سیاسی جرگے نے ہمیں مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھایا، تحریک انصاف سے کل دوبارہ مذاکرات ہونگے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود نے سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کررہی ہے، ایم پی ایز، ایم این ایز کو متاثرین کی مدد کی ہدایت کی گئی ہے، عمران خان بھی دھرنا ختم کریں اور متاثرین کی مدد میں لگ جائیں، جس پر پی ٹی آئی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ اللہ اسحاق ڈار کے دل میں نرمی پیدا کرے، وزیر خزانہ نے بھی برجستہ جواب دیا کہ اللہ شاہ صاحب کے دل میں حقیقت پسندی پیدا کرے۔ س

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات