مقبوضہ کشمیر میں سیلاب:نواز شریف کا اظہار یکجہتی، پاکستان نے امداد کی پیشکش کر دی

اتوار 7 ستمبر 2014 20:40

مقبوضہ کشمیر میں سیلاب:نواز شریف کا اظہار یکجہتی، پاکستان نے امداد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) کشمیر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں آنے والے سیلاب کے بعد پاکستان کی جانب سے امداد کی پیش کش کر دی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی اس مشکل کی گھڑی میں اپنی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،سیلاب کی اس صورتحال پر پوری پاکستانی قوم رنجیدہ ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان مقبوضہ کشمیر ہر قسم کی امدادی سرگرمیوں میں ہر مدد کے لئے تیار ہے اور کشمیریوں کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔یاردہے آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب آزاد کشمیر میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے امداد کی پیشکش کی گئی تھی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ان کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی ہمیں امداد نہیں حق خود ارادیت دیں۔